بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں۔ (مقصود و مطلوب کائنات) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں(333)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ہُوَا یُطْعِمْنِی وِیُسْقِیْنَ وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنَ وِالَّذِیْ یَمِیْتَنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنَ وَمَنْ یُّؤتَ الْحِکْمَۃَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًا وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرَآنَ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤمِنِیَنَ اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓءِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیّ یٰٓاَ یُّہَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْ عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یارسول اللہ وسلم علیک وعلی الک واصحابک یا راحت العاشقین۔

معزز شائقین طب نبوی ﷺ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !


اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دو ایسی نعمتیں دی ہیں جو دنیا بھر میں کسی اور قوم کو حاصل تھیں نہ ہیں ایک قرآن حکیم دوسری ذات بالا صفات مصطفی کریم ﷺ ، یہ ایک ہی حقیقت کے دو پہلو ہیں آپ ﷺ کی حیات و تعلیمات کو الہامی الفاظ کا جامہ پہنایا جائے تو وہ قرآن حکیم کی صورت میں جلوہ گر ہوتی ہے اگر قرآن حکیم کو انسانی پیکر کی شکل دی جائے تو وہ آپ ﷺ کی ذات مقدسہ ہے اسی طرح قرآن حکیم کے علاوہ دنیا میں کوئی ایسی کتاب نہیں جو پوری انسانیت کیلئے مکمل پیام ہدایت و ضابطہ حیات ہو اسی طرح آفتابِ رسالت ﷺ کے علاوہ دنیا میں کوئی ایسی شخصیت موجود نہیں جو ساری دنیا کیلئے مکمل نورِ ہدایت ہو ۔ ایمان در حقیقت عشقِ مصطفوی کا ہی دوسرا نام ہے آپ کی ذات سے بے پناہ محبت ، احترام اور اطاعت ہی ایک مسلمان کا سرمایہ حیات ہے جس کی بازار حشر میں اخروی فلاح سے کم کوئی قیمت نہ ہو گی۔

حجامہ کیا ہے؟

طبِ نبوی ﷺ غذائی اور ادویاتی طریقہ علاج ہے جبکہ حجامہ غیر ادویا تی طر یقہ علا ج ہے۔ آج سے چو د ہ صد یو ں پہلے نبی ا کر م ﷺ نے ا پنے لئے اور ا پنی ا مت کے لئے یہ طریقہ علاج کر نے کا حکم فر ما یا۔ تا ر یخ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حجامہ علا ج قد یم ہے لیکن ا فا د یت کے لحا ظ سے جد ید طر یقہ علا ج کی سی اہمیت رکھتا ہے اس و قت پو ر ے ملک میں حجامہ کے ہسپتا ل کا م کر ر ہے ہیں۔ بین ا لاقوا می ادارہ صحت (ڈ بلیو، ا یچ، او) نے حجامہ کو تینتالیس (43) ا مر ا ض کے لئے مفید قرا ر د یا ہے جن میں فا لج پو لیو مر گی د مہ جو ڑ و ں کا درد، ر ینگن ،درد شقیقہ اور د یگر ا مرا ض وغیر ہ شامل ہیں۔

طب نبوی ﷺ

طب نبوی ﷺ سے مراد وہ معالجات ہیں جو پیغمبر اسلام معلم و مقصود کائناتﷺ کی طرف منسوب ہیں طب نبوی ﷺ کو دوسری طب کے ساتھ کوئی نسبت نہیں کیونکہ یہ وحی الٰہی قلب نبوت اور کمال عقل سے سرزد ہوئی ہے حدیث شریف میں فرمایا گیا ہے کہ: اَلْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْاَبْدَانِ وَ عِلْمُ الْاَدْیَانِ
یعنی حضور اکرمﷺ کے ارشاد کے مطابق علم دو ہیں:
۔1-علم دین۔ 2-علم طبّ۔
لہٰذا علم الدیان کے ساتھ ہی علم الابدان کا جاننا بھی ضروری ہے آپ ﷺ نے جس طبی تعلیم کی ہدایت فرمائی اس کا وحی سے تعلق ہے جبکہ عام دنیاوی طریق علاج صرف تجربہ ہے بعض لوگوں نے تجربے کو یقین کے قریب بتایا ہے۔ لیکن تجربہ رتبہ وحی کو ہر گز نہیں پہنچ سکتا۔


کالج و کونسل کے اغراض و مقاصد

اسلامی اصولوں کی روشنی میں طبی تعلیم کو فروغ دینا۔ طب نبویﷺاور حجامہ کی درس گاہیں‘ فری ڈسپنسریاں قائم کرنا۔ قرآن و سنت کو بطور شفاء متعارف کرانا۔ طب نبوی ﷺاورحجامہ کی تعلیم دے کر پریکٹیشنرز کو رکن بنانا۔
عوام کو طب نبوی ﷺ سے روشناس کروانے اور طب نبوی ﷺ کے فروغ کیلئے ’’محمدیہکالج آف ہیلتھ ایجوکیشن‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ طب نبویﷺ کی نسبت طبیب کائنات طبیب اعظمﷺ سے ہے اس لئے ادارہ ہٰذا کا نام رسالت مآب سرور دنیا و دین معلم ومقصود کائنات‘ محبوب و مطلوب کائنات رحمت عالم پیارے میٹھے آقا ابوالقاسمﷺکے نام نامی اسم گرامی 3 سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اور انشاء اللہ عزوجل ہم اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان میں طب نبویﷺہی رائج ہو اس میں آپ بھی ہمارے شانہ بشانہ چلیں اور ساتھ دیں اللہ تعالیٰ آپ کا اور ہمارا حامی و ناصر ہو (آمین بجاہ النبی الکریم)

خاکِ خاک پائے نعلین حضور
پروفیسر ارشد امیرساجدمحمدی (پرنسپل)

پیر مخدوم سید غضنفر ربانی بخاری صاحب

سرپرست اعلیٰ

لیفٹینٹ کرنل(ر) الحاج ڈاکٹر ایم ایچ کے نقشبندی

بانی چئرمین

پروفیسر ارشد امیرساجدمحمدی

( گولڈ میڈلسٹ ستارۃ سماج )

پرنسپل


محمدیہ کالج آف ہیلتھ ایجوکیشن (رجسٹرڈ) میں کروائے جانے والے کورسز کی تفصیل

طریقہ امتحان

border_color

کورس کی تکمیل پر ادارہ کی طرف سے تحریری امتحان بذریعہ سنٹر لیا جائے گا تحریری امتحان میں امیدوار کو باقاعدہ امتحانی پرچے حل کرنا ہو نگے جو کہ سلیبس سے دیئے جائینگے، امتحان میں پاس ہونے کیلئے امیدوار کو ساٹھ فیصد 60%نمبر حاصل کرنا ضروری ہونگے۔

تعلیمی معیار

event_note

تعلیمی معیار کم از کم میٹرک ہے۔درس نظامی،حفاظ اکرام، انٹر، بی اے، ایم اے، ایم ایس سی، بی فارمیسی، کوالیفائڈ ڈاکٹرز، طبیب، ایل ایچ وی، نرسز، ڈسپنسرز قابل ترجیح ہیں البتہ ایسے امیدوار جو تجربہ رکھتے ہوں ان کو مدت کورس میں رعایت دی جاسکتی ہے۔

داخلہ کیلئے طریقہ کار

person_add
داخلہ فارم کے ساتھ جملہ کوائف یعنی قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ایک عدد، تصاویر5عدد، تمام تعلیمی اسناد کی ایک ایک فوٹو کاپی وغیرہ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کریں کل فیس یکمشت یا کل فیس کی دو ، تین ی،چاریا آٹھ اقسا ط بھی کی جا سکتی ہیں۔

موجودہ کورسز

local_library

کورسز مدت کورس
ایف ٹی این (FTN)ڈپلومہ ان فاضل طب نبویﷺ چار سال
BAH_بیچلران ا الحجامہ دو سال

فیس کا شیڈول

چارسالہ ڈپلومہ کورس کی مکمل فیس بمع کتب،امتحانی فیس،پریکٹیکل فیس، ڈپلومہ و رجسٹریشن وغیرہ۔۔۔۔۔ 65000روپے
دوسالہ ڈگری کورس کی مکمل فیس بمع کتب،امتحانی فیس،پریکٹیکل فیس، ڈگری و رجسٹریشن وغیرہ۔۔۔۔۔۔ 35000روپے

contact_phone رابطہ

0313/0321/0336/0343-5009292 :call
muhammadiacollege@yahoo.com mail
وٹس ایپ: 03215009292

location_on ایڈریس

محمدیہ کالج آف ہیلتھ ایجوکیشن (رجسٹرڈ)
حاجی پلازہ گلی نمبر6منشی محلہ امین پور بازار فیصل آباد پاکستان